وٹامن سی سے بھرپور پھل اسٹرابری جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے

وٹامن سی سے بھرپور پھل اسٹرابری جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے

آباد:نئی تحقیق میں ماہرین نے اسٹرابری کے ایسے فوائد بتائے ہیں کہ جو لوگ یہ پھل نہیں کھاتے اب کھانا شروع کر دیں گے۔  ماہرین نے صحت سے بھرپور اس پھل کو سپر فوڈ  بھی کہا ہے۔
اسٹرابری آپ کو وٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسڈنٹس فراہم کرتی ہے۔انسانی جسم وٹامن سی کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا،اسی لیے اس کو غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔یہ پھل موتیے جیسے مرض کے خلاف اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن سی کینسر جیسی بیماری کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے،یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابری میں موجود ایلیجک ایسیڈ انسداد کینسرجیسی خصوصیات رکھتا ہے۔
اسٹرابری میں موجود وٹامن سی کولیگن کی افزائش کا باعث بنتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بڑھا کر آپ کے چہرے کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
پوٹاشیم اسٹرابری میں پایا جانے والا ایک اہم جزو ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
اسٹرابری قدرتی طور پر کم کیلوریز والا پھل ہے جس میں چینی کی مقدار بھی ذیادہ نہیں ہوتی۔یہ آپ کے وزن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں