ملکہ برطانیہ بھی جیمز بونڈ اسٹائل کی مداح

09:40 PM, 3 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: ملکہ برطانیہ بھی جیمز بونڈ اسٹائل کی مداح ہیں۔ اپنے اسٹاف کو دیتی ہیں خفیہ اشارے اور نکل جاتی ہیں مشکل سے۔

تاریخ دان "ہیوگو وِکرز" نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ملکہ کسی تقریب میں ہوں یا میٹنگ میں، اپنے ہینڈ بیگ اور انگوٹھی سے اسٹاف کو خفیہ پیغام بھیجتی ہیں۔
ملکہ ہینڈ بیگ ایک ہاتھ سے دوسرے میں منتقل کریں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ گفتگو ختم کرچکی ہیں اور آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ اگر ملکہ اپنا ہینڈ بیگ ٹیبل پر رکھ دیں تو یہ پیغام ہے کہ وہ جانا چاہتی ہیں۔
اگر کسی سے گفتگو کے دوران کوئین الزبتھ اپنی انگلی میں انگوٹھی گھمائیں تو مطلب ہے انہیں اس گفتگو سے فوراً نکال لیا جائے۔

مزیدخبریں