لاہور: گوگل نے اپنے صارفین کا انتہائی دیرینہ مطالبہ پورا کر کے بڑی مشکل آسان کر دی۔ گوگل کی ای میل سروس ”جی میل “ جہاں 25 ایم بی سے بڑی فائل کو میل کرنا یا ریسیو کرنا ممکن نہیں مگر اب یہ گنجائش 50 ایم بی کردی گئی ہے۔مگر بد قسمتی سے یہ سہولت صرف گوگل ڈرائیو پر دستیاب ہو گی، جی میل سے اب بھی 25 ایم بی سے بڑی فائل بھیجی نہیں جاسکے گی۔
گوگل کے آفیشل بلاگ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب جی میل پر 50 ایم بی سائز کی فائل کو موصول کیا جاسکے گا۔تاہم کمپنی نے کم از کم آنے والی میلز کے لیے بڑی فائلز کی اجازت دی ہے اور توقع ہے کہ یہ اصول مستقبل قریب میں بھیجی جانے والی میلز کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔تاہم یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ اس کے نتیجے میں ان باکس اسپیس توقع سے زیادہ جلد بھر جائے گا۔اور اس کا فائدہ بھی گوگل کو ہی ہوگا جو اضافی اسٹوریج اسپیس کے لیے صارفین سے پیسے حاصل کرسکے گا۔