اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکہناہے کہ امن مشقوں کے انعقاد سے عالمی میری ٹائم سکیورٹی میں پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے۔دھرتی ماں کی حفاظت میں جان دینے سے بڑھ کر کوئی سعادت نہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے سربراہ نے پرامن مشقوں کے انعقادپر نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کو مبارکباد دی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور کے علاوہ ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔