ممبئی: بالی ووڈ فلم ” عاشقی 2 “سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنیوالی معروف اداکارہ شردھا کپور جو مسلسل کامیابی کیجانب گامزن ہیں آج 3 مارچ کو 30 برس کی ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا اس مرتبہ اپنی سالگرہ پیرس میں منا رہی ہیں جہاں وہ اپنے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ یورپ کی سیر پر ہیں۔
شردھا نے یورپ جانے سے قبل اپنی سالگرہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ پیشگی منا لی تھی جس میں ان کے گھر والوں کے عزیز و اقارب کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ شردھا نے پیرس سے اپنے گروپ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے اور بتایا کہ وہ پیرس میں اپنی 30سالگرہ سادگی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ آئندہ ان کی تین فلیں بڑے پردے کی زینت بننے کیلئے تیار ہیں جن میں ”اے بی سی ڈی ٹو“ ،”حسینہ “ اور ”شدھی “ شامل ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور 30 برس کی ہو گئیں
ممبئی: بالی ووڈ فلم ” عاشقی 2 “سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنیوالی معروف اداکارہ شردھا کپور جو مسلسل کامیابی کیجانب گامزن ہیں آج 3 مارچ کو 30 برس کی ہو گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا اس مرتبہ اپنی سالگرہ پیرس میں منا رہی ہیں جہاں وہ اپنے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ یورپ کی سیر پر ہیں۔
06:42 PM, 3 Mar, 2017