نرگس فخری،سونم کپور،ادیتیا پنچولی،سنجے کپوربھی پشاور زلمی کےدیوانے نکلے

05:39 PM, 3 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سپرلیگ نے بالی ووڈ کو بھی اپنے سحرمیں جکڑ لیا۔ پشاور زلمی کے چرچے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی ہونے لگے۔ دوسری جانب سونم کپور اور نرگس فخری کے بعد سنجے کپور اور ادیتیا پنچولی بھی پی ایس ایل اور پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے میدان میں آگئے۔

پی ایس ایل کے جادو نے بالی وڈ کے ستاروں کوبھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ سونم کپور اور نرگس فخری کے بعد سنجے کپور اور ادیتیا پنچولی بھی پی ایس ایل کے گن گانے لگے۔دوسری جانب سپر فیورٹ ٹیم پشاور زلمی کے نا صرف پاکستان بلکہ عالمی میڈیا میں بھی چرچے ہونے لگے۔
بالی ووڈ کے اداکار سنجے کپور نے پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ پشاور ان کا آبائی علاقہ ہے وہ اور ان کے اہل خانہ پشاور زلمی کے سپورٹر ہیں۔
ایک اور بالی ووڈ اسٹار آدیتیا پنچولی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پشاور زلمی ان کی موسٹ فیورٹ ٹیم ہے اور وہ اس کی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔ 
پشاور زلمی کی شہرت تو دنیا کے کونے کونے میں پہنچ گئی لیکن زلمی اپنے فینز کی امیدوں پر کتنا پورا اترتی ہے۔ اسکا فیصلہ آج کے میچ کے بعد ہی ہو سکے گا۔

مزیدخبریں