لاہور:پی ایس کی تمام ٹکٹیں بک گئیں لیکن شائقین ماننے کو تیار نہیں۔
اور تو اور پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ نہ ملنے پر خواجہ سرا بھی خوش نہیں۔خواجہ سرا کا کہنا ہے اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنا چاہتے ہیں، پی سی بی جتنے پیسے چاہیے لے لے بس ٹکٹ دے دے۔
دوسری جانب لاہور میں چھٹی جماعت کے بچے کی ٹکٹ کے لیے ضد، تین دن سے بینک آنے والا بچہ ٹکٹ نہ ملنے پر رو پڑا، دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔ کہتا ہے کچھ بھی ہوجائے ، چاہے امتحان میں فیل ہوجاؤں ، میچ ضرور دیکھوں گا۔
فیصل آباد سے آئے بہن بھائی بھی ٹکٹ کے لیے بنک کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔