سنگا پور کا سائیبر حملوں سے نمٹنے کیلئے نئی کمانڈ کے قیام کا اعلان

سنگا پور کا سائیبر حملوں سے نمٹنے کیلئے نئی کمانڈ کے قیام کا اعلان

سنگا پور: سنگا پور کی وزارت دفاع سائیبر حملوں کے خلاف بہترین دفاع کے لئے سائیبر کمانڈ قائم کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع این چی اینگ مین نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ نئی سائیبر کمانڈ دفاعی سائیبر تنظیم سائیبر سکیورٹی کے لئے پالیسیاں اور حکمت عملی تشکیل دینے، فوج کی سائیبر دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا سائیبر دفاعی گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا جس کے دو یونٹس ہوں گے جو کہ سنگاپور مسلح فورسز نیٹ ورکس کی نگرانی کرے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں