میکسیکو ٹینس، رافیل نڈال نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

02:48 PM, 3 Mar, 2017

میکسیکو: میکسیکو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سپین کے رافیل نڈال اور جاپان کے یوشی ہوتو کے درمیان جوڑ پڑا۔ دونوں پلیئرز کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ ہسپانوی کھلاڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کیا۔

دوسرے سیٹ میں وہ اپنے حریف پر چھائے رہے اور انہیں چھ تین سے با آسانی ہرا کر کوارٹر فائنل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کروشیا کے مارین چیلیک کیساتھ ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں