لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب حکومت کے لئے مخصوص کیے جانے والے انکلوژر کا کوٹہ دانش سکول ، پیف سکالرز اور اساتذہ میں بانٹ دیا ۔
پی ایس ایل کے فائنل کے لئے پنجاب حکومت کے انکلوژر میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر دانش سکولز کے 25 طالب علموں کے نام ایوان وزیر اعلیٰ کو بھیج دیئے جائیں ۔
یہ بچے پنجاب حکومت کے انکلوژرمیں حکومت کے خرچ پر میچ دیکھیں گے جبکہ پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے 25 سکالرز کو بھی میچ کے ٹکٹ حکومت دے گی ۔ آٹھ بہترین اساتذہ ، چھ ڈاکٹرز ، نرسرز اور پیرا میڈیکس حکومتی خرچ پر میچ دیکھیں گے ۔
اس حوالے سے ایوان وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ حکام کو فوری طور پر ناموں کی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔