ہم نے بس ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے،خالد لطیف اور شرجیل کااعتراف

02:02 PM, 3 Mar, 2017

لاہور:پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی ایس ایل سے تو فارغ کر دیا گیاہے۔تاہم اب خالد لطیف اور شرجیل خان نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی ہے اور نا ہی ملک کو بیچاہے، ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس کا اعتراف پہلےبھی کرچکےہیں۔

کرکٹ کرپشن کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کے جواب دینے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہورہی ہے ،دو نوں کرکٹرز چارج شیٹ میں موجود ایک الزام کے سوا باقی تمام الزامات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں،انہوں نے وکلا کی مدد سے جواب تیار کرلیا ہے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ شرجیل اورخالد لطیف کو ہفتےکی شام5بجےتک جواب دیناہے،دونوں کرکٹرزکوڈیڈلائن کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کردیاگیاتھا۔

ذرائع کے مطابق خالد لطیف اورشرجیل خان کو 18 فروری کو چارج شیٹ جاری کی گئی تھی جس کا جواب دینے کے لئے دونوں کر کٹرزکو14 روز کاوقت دیاگیا،جنہوں نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت نہیں مانگی ہے۔

مزیدخبریں