ریاض: ٹیکسی سروس اوبر اور کریم کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا۔ اس بار ان دونوں کمپنیوں کو سعودی عرب میں پاپندی کا سامنا ہے۔ سعودی اخبار المدینہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دونوں کمپنیوں کو ایئرپورٹس سے سواری بٹھانے سے روک دیا گیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگر اوبر اور کریم نے احکامات کی خلاف ورزی کی تو ان دونوں کمپنیوں کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان دونوں کمپنیوں پر پاپندی لگنے کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس آن لائن ٹیکسی سروس کی مانگ میں کچھ عرصہ پہلے اضافہ دیکھنے کو ملا تھا کیونکہ اس سہولت سے متعدد شہری اور غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے تھے۔
واضح رہے خلیجی ممالک میں انتظامیہ اور اوبر کے درمیان کشیدہ تعلقات دیکھے گئے تھے۔ اوبر نے گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کے قریبی ملک دبئی سے طویل عرصے تک قیمتوں کے تعین اور دیگر معاملات کا معاہدہ کیا تھا۔ سعودی عرب نے اوبر اور اس کی حریف کمپنی کریم کو ملک میں آنے کی اجازت دی جب کہ وژن 2030 کو وسعت دینے کے لیے دونوں کمپنیوں نے سرمایہ کاری بھی کی۔ کیونکہ سعودی حکومت وژن کے تحت مقامی افراد اور خاص طور پر خواتین کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانا چاہتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں