پاکستان میں بڑے کرکٹ میلے کیلئے بڑی تیاریاں،قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل

12:16 PM, 3 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ایس ایل کے فائنل میں دو روز باقی  ہیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں بھی مکمل کرلیں ہیں۔ سکیورٹی اور ٹریفک پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی،شائقین پرجوش، جبکہ  خواتین اور بچوں نے بھی ہلے گلے کی پلاننگ کر لی۔

غیرملکی نشریاتی کمپنی کا براڈ کاسٹنگ سامان لاہور پہنچ گیا۔ گراؤنڈ میں کیمروں اور دیگر آلات کی تنصیب شروع ہو گئی۔اسٹیڈیم میں ہر چوکے اور چھکے پر ہو گا خوب ہلا گلا، کرکٹ دیوانے پرجوش،خواتین اور بچوں کا جوش بھی دیدنی ۔ فائنل کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی فائنل، اہلکاروں کی فل ڈریس ریہرسل، تماشائیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائنل کے روز ا سٹیڈیم کے اندر ریسٹورنٹس کے سواکوئی دفتر بند نہیں ہو گا،شائقین کیلئے پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں