بدریناتھ کی دلہنیا کو جہیز کی تشہیر کرنے پر مشکلات کا سامنا!

12:12 PM, 3 Mar, 2017

ممبئی:بھارتی اداکار ورن اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا پر بھارتی سنسر بورڈ نے یہ اعتراض کیا ہے کہ فلم میں جیز جیسی رسم کی بلا وجہ تشہیر کی گئی ہے۔جو کہ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے تھی ۔

فلم کے ہدایت کار کرن جوہر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی میں کہیں بھی ارادی طور پر جہیز کی رسم کو فروغ دینے کی کوشش نہیں کی گئی اور دوسری جانب بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم کو اُسی صورت سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا اگر فلم کے شروع میں واضح طور پر ڈسکلیمر نہیں دیا جائے گا کہ فلم کی کہانی اور کرداروں کا جہیز جیسی رسم کی تشہیر کرنا قطعا مقصد نہیں۔اس کے علاوہ بورڈ نے کچھ غیر موزوں الفاظ کو فلم میں سے نکالنے کا بھی کہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی میں جہیزاور اس سے جڑی شادی کے متلعق ہی ہے۔فلم آئندہ ہفتے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں