دبئی: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مصباح الحق کے بارے میں ڈھکے چھپے الفاظ میں کرکٹ سے رخصت لینے کا اشارہ دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مصباح الحق کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، بورڈ نے بھی انھیں اس کا اختیار دے رکھا ہے۔
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ٹیم کے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ دنیا میں اس وقت جو کرکٹ ہورہی ہے ہمیں اس کے مطابق ہی چلنا ہوگا۔
واضح رہے کہ مصباح الحق آئندہ چند روز کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے ملاقات میں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے، چند روز قبل انھوں نے بطور عام پلیئر کھیلنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔