ڈونلڈ ٹرمپ کی جدید ترین گاڑی کی خصوصیات جان کر حیران رہ جائیں گے

11:36 AM, 3 Mar, 2017

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے 12کروڑ روپے کی لاگت سے نئی گاڑی تیار کروائی گئی ہے جو اس قدر مضبوط اور محفوظ ہے کہ اسے چلتا پھرتا ’فوجی بنکر‘ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ اس قدر مضبوط ہے کہ اگر اسے براہ راست راکٹ یا کیمیائی ہتھیار سے نشانہ بنایا جائے تب بھی اس کا بال تک بیکا نہ ہو گا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لیموزین کوکیڈیلک ون(Cadillac One)اور ’دی بیسٹ‘ ( The Beast)کے نام دیئے گئے ہیں۔ یہ دو ایس یو ویز سے زیادہ لمبی ہے۔ کار ساز کمپنی جنرل موٹرز نے اسے سیاہ اور سفید رنگوں کے ساتھ اس طرح کیموفلاج کیا ہے کہ اسے دیکھنے والا یا اس کے اندر بیٹھنے والا اس کے فیچرز کو شناخت نہیں کر سکتا۔

دی بیسٹ کا وزن 8ٹن ہے اور اس کے دروازے 8انچ موٹے سٹیل سے بنائے گئے ہیں جو ڈرائیور کے سوا کوئی نہیں کھول سکتا، جبکہ باڈی ملٹری گریڈ ہے اور 5انچ موٹے سٹیل سے بنائی گئی ہے۔ جو بم اور راکٹ حملوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بوئنگ 757طیارے کی باڈی اتنے موٹے سٹیل سے بنائی جاتی ہے۔

اس کی پٹرول کی ٹینکی بھی انتہائی موٹی سٹیل کی تہہ اور خاص قسم کے فوم سے بنائی گئی ہے جو بم دھماکے کی صورت میں بھی نہیں پھٹے گی۔دی بیسٹ کے ٹائر بھی گولی اور بم پروف ہیں۔ اس گاڑی میں کئی رائفلیں نصب ہیں جو حملہ ہونے کی صورت میں گاڑی کے اندر رہتے ہوئے ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اس میں رات کے اندھیرے میں دیکھنے والے کیمرے (Night vision Cameras)بھی نصب کیے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں