ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری، مختلف شہروں سے سینکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری، مختلف شہروں سے سینکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

 لاہور: بنوں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 180 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان میں 4 ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔ پشاور میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے  81مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ قصور کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن میں متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں  جاری ہیں۔ فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔

کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کاروائیاں خواجہ اجمیر، ناظم آباد میں کی گئی ہیں جبکہ فارن ایکٹ کے تحت 6 افراد کو زیر حراست میں لے لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں