لاس اینجلس: سائنس فکشن فلم ”گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم ٹو“ فلم 5 مئی کو سنیماوں کی زینت بنے گی۔
گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم ٹوکی کہانی بھی فلم کے پہلے پارٹ کی طرح غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھومتی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔
نمایاں کرداروں میں کرس پرٹ، وین ڈیزل اور بریڈلے کوپر .سمیت کئی بڑے نامور اداکار شامل ہیں۔گارجینز آف دی گلیکسی کا ماردھاڑ سے بھری سائنس فکشن فلم پیراموئنٹ پکچرز کے بینر تلے دنیا بھر کے سنیماوں کی زینت بنے گی۔