بنوں:فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

10:57 AM, 3 Mar, 2017

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ ہوئی جس میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 بہادر سپوت بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں