آخری پلے آف میچ، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہونگے

 آخری پلے آف میچ، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہونگے

دبئی: پی ایس ایل کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا فائنل میں رسائی کیلئے میدان آج سجے گا۔ کمار سنگاکارا الیون کو ملے گا فیصلہ کن مقابلے کا ٹکٹ یا ڈیرن سیمی سائیڈ آئے گی لاہور فیصلہ آج ہو جائے گا۔ آخری پلے آف کیلئے دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پہلا پلے آف ہارنے والی پشاور زلمی کیلئے فائنل میں انٹری کا دوسرا چانس ہے جبکہ کراچی کنگز کو دوسرا پلے آف جیت کر بھی ٹائٹل جنگ تک پہنچنے کیلئے ایک اور چیلنج درپیش ہے۔

آخری پلے آف کی فاتح ٹیم پکڑے گی لاہور کی فلائٹ جہاں پانچ مارچ کو ٹرافی کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے گھمسان کا رن پڑے گا۔

۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں