امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس پہلی مرتبہ مسجد نبوی میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

10:29 AM, 3 Mar, 2017

مدینہ منورہ: امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی زندگی کا سب سے بڑا انکشاف سامنےآگیا ہے ۔ان کے چاہنے والے تو یہ سمجھتے ہوں گے کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ  کی مساجد میں نماز اور جمعہ کا خطبہ سینکٹروں بار دے چکے ہوں گے ۔

مگر ان کے چاہنے والوں کو نہیں پتہ کہ وہ پہلی بار مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج جمعہ 3 مارچ کو پہلی مرتبہ مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ دیں گے اور جمعہ کی نماز پڑھائیں گے۔حرمین شریفین کی نگرانی کرنے والے ادارے "رئاسة شوؤن الحرمین الشریفین" کی طرف سے بھی باقاعدہ اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اس خبر کے بعد پورے سعودی عرب بالخصوص مدینہ منورہ میں خوشی کا سماں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر شیخ سدیس کے نام سے ٹرینڈ مقبول ہوچکا ہے۔
شیخ عبدالرحمن السدیس کی 34 سالہ امامت بیت اللہ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ وہ مسجد الحرام کی بجائے مسجد نبوی شریف میں خطبہ جمعہ دیں گے اور جمعہ کی نماز پڑھائیںگے ۔

اس اعزاز سے پہلے شیخ عبدالرحمن سدیس کو گزشتہ سال حج کے موقع پر پہلی مرتبہ خطبہ حج دینے کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔یادرہے سعودی عرب کے مفتی اعظم گزشتہ بیماری کے باعث 35 سالوں میں پہلی مرتبہ خطبہ حج نہیں دے سکے تھے۔


 

مزیدخبریں