چولستان میں ابو ظہبی سے لائے گئے 5 سو تلوروں کی پہلی کھیپ آج آزاد کی جائے گی

10:03 AM, 3 Mar, 2017

بہاولپور: چولستان میں تلور کی آبادی متوازن رکھنے کے لئے ابوظبی سے لائے گئے  5 سو تلوروں کی پہلی کھیپ آج لال سہانرا پارک پہنچائی جائے گی۔ یہ تلور ابو ظہبی سے خاص طور پر  منگوائے گئے ہیں جو بہاولپور کے علاقے میں آزاد کیے جائیں گے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق تلور پاکستان اور ابو ظہبی کے درمیان ایک معاہدے کے تحت چھوڑے جارہے ہیں ۔

ابو ظہبی سے 500 تلوروں کی پہلی کھیپ لاہورایئرپورٹ لائی گئی جسے آج ہی لال سہانراہ پارک بہاولپور پہنچایا جائے گا۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کاکہنا ہے کہ آزاد کیے جانے والے تلوروں کا شکا ر سے کوئی تعلق نہیں ، اُن کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی ،لال سہانرہ پارک میں ہر سال تلور آزاد کیے جاتے ہیں

مزیدخبریں