یو اے ای کے ظہور خان نے ون ڈے میں بہترین باﺅلنگ کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا،

09:26 AM, 3 Mar, 2017

دبئی : متحدہ عرب امارات ٹیم کے میڈیم فاسٹ باﺅلر ظہور خان نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بہترین باﺅلنگ کا نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا.

انہوں نے گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا.

اس سے قبل یو اے ای کی جانب سے ون ڈے میں بہترین باﺅلنگ کا اعزاز شوکت کو حاصل تھا جنہوں نے 1996ءمیں ہالینڈ کے خلاف میچ میں 29 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھیں۔

مزیدخبریں