آپریشن رد الفساد سے فسادیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا، آرمی چیف

 آپریشن رد الفساد سے فسادیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا، آرمی چیف

راولپنڈی: آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کے روز ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں پر انہیں آپریشن تیاریوں ، مردم اور خانہ شماری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مردم اور خانہ شماری کے تربیتی سیشن کا بھی معائنہ کیا اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے مظفرگڑھ میں انسداد دہشتگردی کے تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسروں اورجوانوں کی تعریف کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مردم اور خانہ شماری کے لئے بھرپورتعاون اور تمام وسائل فراہم کریگی۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے ملک بھر سے فسادیوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ اس آپریشن سے حالات معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں