بنگلور: کہتے ہیں قسمت کی دیوی جب کسی پر مہربان ہوتی ہے تو اس کی زندگی بھی بدل جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارت میں دیکھنے کو ملا۔ بھارتی شہر بنگلور کا حجام ڈیڑھ سو لگژری گاڑیوں کا مالک نکلا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ رمیش بابو نے حال ہی میں مے بیک ماڈل کی مرسڈیز جرمنی سے منگوائی ہے جسکی قیمت تین کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
رمیش بابو کے پاس موجود ڈیڑھ سو گاڑیوں میں ایک رولز رائس، گیارہ مرسٖڈیز، دس بی ایم ڈبلیو، تین آڈی اور دو جیگوار شامل ہیں۔ رمیش بابو کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب رمیش کی عمر صرف نو سال تھی والد کی وفات کے بعد رمیش بمشکل میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکا اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حجام بن گیا۔
اس نے بچت کر کے ایک کار خریدی اور اسے رینٹ پر دینا شروع کیا۔ آمدنی میں اضافے پر اس نے ایک اور گاڑی خرید لی اور پھر گاڑیوں میں اضافہ کرتا گیا۔ اسکے باوجود رمیش روزانہ پانچ گھنٹے اپنی حجام کی دکان پر کام کرتا ہے جہاں وہ ایک شخص کی حجامت کا معاوضہ 75 روپے وصول کرتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں