پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کے 5غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

07:27 AM, 3 Mar, 2017

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کوئٹہ کے تما م غیر ملکی کھلاڑی تو واپس جا چکے ہیں تاہم پشااور زلمی کے کھلاڑیوں میں خبر آئی ہے کہ تمام کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لاہور ضرور آئیں گے۔

پی ایس ایل ٹو کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے 5غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کو تیار کھلاڑیوں میں ڈیرن سیمی، مارلون سیموئلز، ڈیوڈ ملان ، سمیت پاٹیل اور کرس جارڈن شامل ہیں جنہیں پاکستان کا ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں