فرم اپسوس کا  پا کستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024 سے متعلق تحقیق سے لاتعلقی کا اعلان

09:19 PM, 3 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:فرم Ipsos نے پا کستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024" سے متعلق تحقیق سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔  فرم نے  واضح طور پر لاتعلقی کااعلان  کرتےہوئے کہاکہ    پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024" سے متعلق کوئی تحقیق نہیں کی گئی اور نا ہی  اس حوالے سے کوئی رپورٹ جاری کی  گئی ہے۔   مزید برآں، Ipsos نے تصدیق کی کہ اس کا خیبر ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے خلاف الزامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کمپنی کے ٹی سی  نے   "پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسیسمنٹ 2024" کے عنوان سے اپسوس کی رپورٹ میں پھیلائے گئے حالیہ ہتک آمیز الزامات کے جواب میں فالو اپ بیان جاری کرتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔
جس کے جواب میں کے ٹی سی کو   اپنے قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔ یہ جوابات واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہتک آمیز رپورٹ ایک بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ تھی ۔

 اس کے علاوہ، رپورٹ کے پیچھے بدنیتی پر مبنی ارادے کو اس کے پھیلاؤ کے وقت اور انداز سے مزید اجاگر کیا گیا ہے۔  ان کوششوں کا مقصد واضح طور پر KTC کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور اس کے کاروباری امور میں خلل ڈالنا تھا۔ کے ٹی سی نے عوام اور اسٹیک ہولڈرز سے استدعا کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ الزامات کو مسترد کریں ۔

مزیدخبریں