سائفر کیس :  اسلام آباد  ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود  قریشی کو بری کر دیا

 سائفر کیس :  اسلام آباد  ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود  قریشی کو بری کر دیا


اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی  عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو   سائفر کیس میں بری کر دیا۔

عدالت نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود  قریشی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ   چیف جسٹس عامر فاروق  اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےمختصر فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت عدالت نے آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا .ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 30 جنوری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی.

فیصلے سنائے جانے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر،علی محمد خان، فیصل جاوید اور شاندانہ گلزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں