بجلی بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود،کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم سے  صارفین  ریلیف سے محروم ہوگئے

04:00 PM, 3 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : بجلی بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی گئی ہے۔کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم سے  صارفین  ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں۔

نیپرا نے ایک اور اقدام کیا ہے کہ    صارفین کو بجلی بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی گئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ  نیپرا کے اس اقدام سے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم سے  صارفین  ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اب صارفین سال میں ایک بار ہی  یہ ریلیف لے سکیں گے۔  قسط کرانےکی صورت میں نیابل کمپیوٹرائزڈبل ہی جاری کیا جائے۔


ذرائع کے مطابق سرکاری چھٹی کےباعث بل کی عدم ادائیگی پرتاخیری فیس لینےکی ہدایت کردی گئی۔

مزیدخبریں