آئی ایم ایف کا مطالبہ ،موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ میں بڑے اضافے کی تیاری  کرلی گئی

آئی ایم ایف کا مطالبہ ،موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ میں بڑے اضافے کی تیاری  کرلی گئی

اسلام آباد :آئی ایم ایف کے مطالبے پر موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ میں بڑے اضافے کی تیاری  کرلی گئی ہے۔ 


وفاقی بجٹ 25-2024 میں  آئی ایم ایف کے مطالبے پر موسمیاتی تبدیلی کے لیے بجٹ میں بڑے اضافےکی تیاری کر لی گئی۔آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے بجٹ میں اضافےکا مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف نے بجٹ موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کےمطابق ہونے پر زور دیا تھا۔

ذرائع  کاکہنا ہے کہ  آئندہ مالی سال موسمیاتی تبدیلی کے لیے ترقیاتی بجٹ میں تقریبا 300 فیصد اضافے کے بعد موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 15 ارب67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق   رواں مالی سال موسمیاتی تبدیلی کے لیے ترقیاتی بجٹ 4 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، نیا بجٹ موسمیاتی تبدیلیوں کے تقاضوں کے مطابق مختص کرنے کی تجویز ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے نمٹنےکےاقدامات کے لیےفنڈزرکھنے کی تجویز ہے۔

مصنف کے بارے میں