اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم اور فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحق خان بینچ میں شامل ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم کی کہ جنہوں نے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا ان کا پتا لگائیں، جو اصل لوگ ہیں ان کا تعین کریں، ہم آرڈر کردیں گے آپ اصل ذمہ داروں کا تعین کریں۔