اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان کی پی ٹی آئی کےکیسزنہ سننےکےبیان کی مذمت کی ہے۔بارکونسل کےاعلامیہ میں کہاگیاہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر دباؤ ڈالنے کیلئے حربہ استعمال کیا جا رہا ہےچیف جسٹس کی دیانت کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے ادارے کو بدنام کرنے کسی بھی حربے کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان بار کونسل نےعدلیہ کی آزادی کی اور جدوجہد کی ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے نفاذ کے بعد بینچز تشکیل تین ممبران کی کمیٹی کا اختیار ہے
پاکستان بار کونسل نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ ایک حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل انتہائی افسوسناک ہے اور قانونی برادری کے لیے قابل قبول نہیں ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انتہائی قابل، راست باز اور آزاد جج ہیں ۔چیف جسٹس کی دیانت کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔
پاکستان بار کونسل نے کہا کہ چیف جسٹس کا قانونی برادری میں بہت احترام ہے۔ عدلیہ کے ادارے کو بدنام کرنے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نشانہ بنانے کے اپنے مذموم عزائم اور عزائم میں آزاد عدلیہ کے اصول کو مجروح کرنے کے کسی بھی حربے کو مسترد کرتے ہیں ۔ پاکستان بار کونسل اور قانونی برادری نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے حمایت کی اور جدوجہد کی ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو ایسے تمام مقدمات سے خود کو الگ کرنا چاہیے جو پی ٹی سے متعلقہ ہوں۔ کہا گیا جب سے قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ان کی جماعت کو انصاف نہیں مل رہا ہے ۔