بہتر معاشی پالیسیاں، مہنگائی 3.24 فیصد کم ہوگئی 

11:16 AM, 3 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 25.52 فیصد رہی۔اپریل کی نسبت مئی میں مہنگائی میں 3.24 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مئی میں پیاز87 فیصد، ٹماٹر 55 فیصد، مچھلی 30 فیصد، سبزیاں 19 فیصد مہنگے ہوئیں۔مشروبات 24فیصد، میوہ  23 فیصد، دال ماش 22 فیصد، چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی۔خشک دودھ 2 فیصد، مٹھائی 16فیصد، بیکری آئٹمز 11 فیصد مہنگے ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا۔  ایک سال میں گیس چارجز 318فیصد، بجلی چارجز 59فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32 فیصد مہنگے ہوئے۔ اپریل کی نسبت مئی میں آلو 15 فیصد، ڈینٹل سروس 15 فیصد، ڈاکٹر فیس 5 فیصد، گوشت 4فیصد مہنگا ہوا۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں ٹرانسپورٹ سروسز اور ہسپٹل سروسز میں تین تین فیصد، انڈوں کی قیمت میں دو فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ماہ میں ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن32 فیصد، گندم 22 فیصد، آٹا 20 فیصد، تازہ پھل 8 فیصد سستےہوئے۔   ایک ماہ میں تازہ سبزیاں، دال مسور، مصالحے، چاول، ریڈیمیڈ فوڈ، تیل سرسوں، خشک میوہ، دال مونگ، مچھلی بھی سستے ہوئے۔ 

ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی سخت مانیٹری پالیسی کے باعث مہنگائی میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں