اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی سکیمیں مکمل طور پر بند

اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی سکیمیں مکمل طور پر بند

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے صوبوں بشمول آزاد کشمیر و جی بی کے نئے سالانہ ترقیاتی پلانز مانگ لیے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں ترقیاتی فنڈز کی سیکٹر وائز تقسیم کی تفصیلات پلاننگ کمیشن کو دیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی حکمت عملی وفاقی حکومت سے شئیر کردی ہیں۔ کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اپنے ترقیاتی پلانزشئیر کرنے سے  گریزاں ہیں۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی سکیمیں مکمل طور پر بند کردی ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب حکومت ترقیاتی پلان سات فیصد اضافے سے سات سو ارب روپے رکھنے کی خواہاں ہے۔  مقامی ذرائع سے پانچ سو ستتر ارب، بیرونی ذرائع سے ایک سو تئیس ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔  سندھ کا ترقیاتی پلان بتیس فیصد اضافے سے سات سو چونسٹھ ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ ہے ۔ مقامی ذرائع سے چارسوتیس ارب، غیرملکی ذرائع سے تین سو چونتیس ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی تجویز کی ہدایت پرترقیاتی پروگرام کو ترتیب دے رہی ہے۔   وفاقی حکومت نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کے فنڈز میں کمی آئی ایم ایف کی ہدایت پر کردی۔   وفاقی حکومت نے ائندہ مالی سال کیلئے اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی سکیمیں مکمل طور پر بند کردی ۔ 

مصنف کے بارے میں