مکیش امبانی پیچھے رہ گئے، گوتم اڈانی ایشیا نے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرلیا

09:27 AM, 3 Jun, 2024

نئی دہلی :  بلوم برگ بلیئنیر اِنڈیکس کے مطابق بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے ایشیاکے رئیس ترین فرد کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے اپنے ہی ہم وطن ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق ادانی گروپ کے صدر، گوتم اڈانی 111 بلین امریکی ڈالر یعنی 308 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین ارب پتیوں کے انڈیکس میں 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ امبانی جن کی دولت 109 بلین ڈالر ہے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں۔ 

اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں بڑا اضافہ اڈانی کے امبانی کو اوورٹیک کرنے کی اصل وجہ ہے۔ جیفریس کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

 قبل ازیں اس ہفتہ گوتم اڈانی نے اڈانی گروپ کے مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی تھی اور بتایا تھا کہ امریکا کے شارٹ سیلر ہیڈن برگ کے دوہرے حملہ سے سنبھل جانے کے باعث کمپنی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

مزیدخبریں