سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ، سپریم کورٹ کا فل کورٹ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ، سپریم کورٹ کا فل کورٹ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا13رکنی فل کورٹ تشکیل دیا گیا ہے جو مخصوص نشستوں بارے میں کیس کی  کچھ دیر بعد سماعت کریگا۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔ 

 جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ میں شامل نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں