گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورکے بعد گوجرانوالہ کی عدالت نے بھی چودھری پرویز الہٰی کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کے خلاف دونوں مقدمات میں شہادتیں نہیں ہیں اس لیے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کیا جار ہا ہے ۔
قبل ازیں گوجرانوالہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو لاہورکی عدالت سے رہائی کے حکم کے بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھااور انہیں کرپشن کے مقدمات کےسلسلے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جو مسترد کردی گئی ہے۔