اسلام آباد : عام انتخابات 2023 کی تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کردیا ہے۔ عام انتخابات میں ملکی و غیر ملکی مبصرین سے متعلق الیکشن کمیشن کا پلان تیار کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے مبصرین سے متعلق پلان کی اصولی منظوری دیدی ۔ عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائےگی۔ عام انتخابات کے مشاہدہ کےلئے غیر ملکی مبصرین وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیرنس کرائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دینگے۔وزارت داخلہ چار ہفتوں میں ایجنسیوں سے غیر ملکی مبصرین کو سیکیورٹی کلئیرنس دینگے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کو 90 روز تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ غیر ملکی مبصرین دوران الیکشن اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرسکیں گے۔انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی مبصرین بیانات دے سکیں گے۔