انقرہ: رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
ترک سرکاری میڈیا کے مطابق ترک گرینڈ پارلیمنٹ کے سپیکر نے رجب طیب اردوان سے حلف لیا ۔تقریب میں 21 سربراہان مملکت اور 113 وزرائے اعظم نے شرکت کی۔
صدر رجب طیب اردوان کو عوام نے تیسری مرتبہ صدر منتخب کیا ہے اور وہ آج رات ہی اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔