کور کمانڈ ہاؤس حملہ ،ڈاکٹر یاسمین بے قصور ہیں ، فوری رہا کریں: انسداددہشت گردی عدالت کا حکم

05:05 PM, 3 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا ہے۔ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ 

پولیس نے  جناح ہاؤس حملہ کیس میں  جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لیے  ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا ۔ 

  

ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس نے درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 96/23   کیا گیا تھا۔ انہیں  پولیس کی درخواست پر  جیل سے طلب کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں