نیب لاہور نے عثمان بزدار دور کے تقرر و تبادلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا 

04:59 PM, 3 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات میں کمی نہ آسکی ۔ نیب لاہور نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والے تقرر وتبادلوں پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 سیکرٹری سروسز سے2018 سے 2022 کے دوران ہونیوالی تمام اہم تعیناتیوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا۔نیب نے سیکرٹری مواصلات کو بھی 2 جون تک ٹھیکوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت  تھی۔

 سیکرٹری مواصلات نے ابھی تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔  عثمان بزدار  پر تقرر و تبادلوں   کی مد  میں  کروڑوں روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔  

مزیدخبریں