لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات میں کمی نہ آسکی ۔ نیب لاہور نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والے تقرر وتبادلوں پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
سیکرٹری سروسز سے2018 سے 2022 کے دوران ہونیوالی تمام اہم تعیناتیوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا۔نیب نے سیکرٹری مواصلات کو بھی 2 جون تک ٹھیکوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت تھی۔
سیکرٹری مواصلات نے ابھی تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ عثمان بزدار پر تقرر و تبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔