لاہور: لاہور میں سنگدل دادا نے چھ سالہ پوتے کو بیٹے سے دشمنی کے باعث موت کی گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق چھ سالہ غلام مصطفٰی کو چند روز قبل بادامی باغ سے اغوا کرنے والے چھپن سالہ نذیر نے اپنے بیٹے کو فون کیا اور بیوی سے علیحدگی کرکے نکاح اپنے ساتھ کروانے پر اسرار کیا۔ بیٹے نے بات نہ مانی تو بہو سے شادی کے خواہشمند سسر نے بیٹے سے بدلا لینے کے لیے معصوم بچے کی جان لی۔
ایس پی انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ملزم دو دن تک بچے کو میو اسپتال اور مختلف مقامات پر چھپاتا رہا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم کے کندھے پر رکھا رومال لاش کے گلے پر لپٹا ہوا ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور فرانزک شواہد کی مدد سے چالان مرتب کرلیا ہے جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔