سب سے بری جگہ رکھا گیا، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں، دوائی بھی نہیں لینے دے رہے: پرویز الہٰی 

03:23 PM, 3 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ : سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سب سے بری جگہ رکھا گیا ہے۔ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کھڑا ہوں ۔دوائی بھی نہیں دی جا رہی۔ 

گوجرانوالہ میں عدالت پیشی کے موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کی کارکنوں  کو ڈٹے رہنے کی ہدایت کرتےکہا ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔سب مضبوط رہیں مجھے تھانے کے سب سے خراب  حصے میں رکھا گیا۔دوائی بھی نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن کی عدالت پیش کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ 

مزیدخبریں