چودھری پرویز الہیٰ کے ترجمان کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا

10:40 AM, 3 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ: چودھری پرویز الہیٰ  کے ترجمان چودھری اقبال کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا۔  پولیس نے اقبال چوہدری کو پولیس وین میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی سے قبل اقبال چوہدری احاطہ عدالت میں موجود تھے، انہیں عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیاہے، پولیس نے اقبال چوہدری کو پولیس وین میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اقبال چوہدری کچھ دیر قبل ہی ضلع کچہری پہنچے تھے ، تاہم یہاں کے مقامی ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ انہیں حراست میں لے لیا ۔

 ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ پولیس اقبال چوہدری کو احاطہ عدالت سے حراست میں  لیا  جبکہ پولیس نےسابق ضلعی صدر مسلم لیگ ق خواجہ وقار کو بھی احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر ترقیاتی سکیموں میں دو ارب روپے مبینہ روشوت لینے کا الزام ہے۔ 

مزیدخبریں