راولپنڈی: شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے بیس دن بہت اہم ہیں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں پھوٹ پڑے گی۔ پاکستان میں حالات بدسےبدتر ہوتےجارہےہیں آگےکھائی اور پیچھےگھڑاہے حکومت بےفکرہےکیونکہ اُنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سےباہرہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے بیس دن بہت اہم ہیں، پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان لڑائی ہو جائے گی۔ اڈاری پرندے پیپلز پارٹی کی ٹوکری میں آ کے گر رہے ہیں، نواز شریف پر ایک بار پھر کراس لگ گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا ہےکہ گیڈراورگدیں قوم کونوچ رہیں ہیں۔ گدھوں نےاسلام آبادکے27کلومیڑکےاصطبل پرقبضہ کرلیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبےبس پایہ۔ حکومت نےعدل انصاف اورججوں کےفیصلےکوبھی نظربندکردیا ہے۔ کیاقید، کیارہائی، عدلیہ سے رہائی اورجیل کےگیٹ پردوبارہ گرفتاری کانیاپروانہ جنم لے رہاہے۔
گیڈراورگدیں قوم کونوچ رہیں ہیں گدھوں نےاسلام آبادکے27کلومیڑکےاصطبل پرقبضہ کرلیاہے24کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکےہیں سیاسی جہنم سےنکلنےکاراستہ دیکھائی نہیں دیتاحالات بدسےبدتر ہوتےجارہےہیں آگےکھائی اور پیچھےگھڑاہے حکومت بےفکرہےکیونکہ اُنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سےباہرہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 3, 2023
20دن بڑے اہم ہیںPDMمیں پھوٹ پڑے گی ppp اور نون لیگ آمنے سامنے ہوگی اُڈاری پرندے pppکےٹوکرےمیں بھی بھیجیں جائیں گے نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے نون لیگ نظریہ ضرورت کےسائز تک رکھی جائےگی مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 3, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی افراط زر گروتھ منفی ہے، ہماری آئی یم ایف سے کٹی ہے، کاروبار تباہ اور معیشت کا بیڑا غرق ہوا پڑا ہے، آج مالیتنی مدد ناپید ہے ہمارا ملک جل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 24 کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکےہیں سیاسی جہنم سےنکلنےکاراستہ دیکھائی نہیں دیتا۔ حالات بدسےبدتر ہوتےجارہےہیں آگےکھائی اور پیچھےگھڑاہے لیکن حکومت بےفکرہےکیونکہ اُنکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سےباہرہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نون لیگ نظریہ ضرورت کےسائز تک رکھی جائےگی مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا۔