حکومت نے کامیابی سے چلتی اندسٹری کا گلا گھونٹ  دیا ہے :شاہ محمود قریشی

11:52 PM, 3 Jun, 2022

لاہور:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دورمیں مہنگائی کیخلاف مارچ کرنے والوں نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے ، کامیابی سے انڈسٹری کے چلتے پہیہ کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان نے عوام کے مفادات کے لیے فیصلے کیے یہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے اور اپنے مفادات کے لیے آئے ہیں ،کراچی سے خیبر تک عوام نے انکو مسترد کر دیا ہے۔

عمران خان کی کال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور میں لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں 60 روپے لیٹر اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے، ہمارے دور میں مریم نواز اور بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے اب کوئی بتائے کہ وہ کہاں ہیں،انہوں نے کہا  عمران خان نے عوام کے مفادات کی خاطر آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پیٹرول پر سبسڈی دی اور روس سے 30 فیصد رعایت پیٹرول اور گندم کی بات کی، ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کی قیمت بھی ادا کی اپنی حکومت چھوڑ دی لیکن سر نہیں جھکایا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگو کر دیا ہے ،انہوں نے کہا میں نے عوام کی آنکھوں میں غصہ اور غضب دیکھا ہے، مریم نواز عورت نہیں ڈائن ہے فیصل عباس شہید کے قتل کے مجرم کرائم منسٹر، حمزہ ککڑی اور رانا ثنا اللہ ہے ہمارے کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پاکستان کو ہم ان بغیرتوں کا قبرستان بنائیں گئے۔

مظاہرین سے میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، ابرار الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کارکنان نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں