میونخ:جرمنی کی ریاست باویریا میں ٹرین پٹری سے اتر گئی ،حادثے میں 4 افراد ہلاک 30 زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق الپائن ریزورٹ کے قریب مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر یں۔گرمیوں کی چھٹیاں منانے کیلئے جانے والے بہت سے طلبہ زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں ۔
مقامی ہسپتال میں زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے، ٹرین حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔
جنوبی جرمنی میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں ایک مسافر ریل گاڑی کے پٹڑی سے اتر جانے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ ریل گاڑی وفاقی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ جا رہی تھی۔
حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر کر جزوی طور پر الٹ گئیں اور ان میں پھنسے ہوئے کئی مسافروں کو امدادی کارکنوں نے کھڑکیوں سے باہر نکالا۔ گارمِش پارٹن کِرشن میں لوکل گورنمنٹ نے بھی کم از کم تین مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں بتائی گئی ہے۔