اسلام آباد:وزیراعظم نے احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا،وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے 4جنوری 2022سے استعفیٰ منظور کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے احد چیمہ کو اہم عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی، مگر احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرلی۔
احد چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلئیر کردیا۔