اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا جس میں مقبوضہ کشمیر پر قبضے، تشویشناک صورتحال اور یاسین ملک کو سزا سے آگاہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی عدالت نے من گھڑت، جھوٹے الزامات پر یاسین ملک کو سزا سنائی ۔ یاسین ملک سے بیماری کے باوجود جیلوں میں بے رحمانہ سلوک کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے لکھا کہ خطرہ ہے یاسین ملک کو حراست میں قتل نہ کردیا جائے ۔ یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائیں ۔ یاسین ملک کیخلاف بےبنیاد الزامات واپس لینے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے ۔ یاسین ملک کو بھارتی قید سے فوری رہا کرایا جائے ۔